21 ستمبر 2011 - 20:30

يونان ميں حکومت کي معاشي پاليسيوں کے خلاف آج جمعرات کو ہڑتال سے معمولات زندگي مفلوج ہوگئے -

ابنا: ارنا کے مطابق معاشي کفايت شعاري کي حکومتي پاليسيوں کي مخالف ، مزدور يونينوں ، اساتذہ کي تنظيموں ، نقل حمل کے اداروں ، ہوائي اڈوں کے ملازمين ، سرکاري ذرائع ابلاغ کي يونينوں اور سياسي جماعتوں نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ حکومت کي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف بطور احتجاج چوبيس گھنٹے تک ہڑتال رہے گي -

خبروں کے مطابق آج تمام سرکاري نقل و حمل کے وسائل جيسے بس ، ميٹرو ، ٹرينيں اور ٹيکسيوں نے مقامي وقت کے مطابق پانچ بجے صبح سے ہڑتال کر دي جبکہ يونان کے ريڈيو اور ٹي وي کے کارکنان نے بھي تيسرے دن بھي معمول کے مطابق چھے گھنٹے تک ہڑتال کرتے ہوئے کام بند رکھا - معاشي کفايت شعاري کے خلاف احتجاج کرنے والے تمام فريق ، حکومت يونان کے ، يورپي يونين ، عالمي بينک اور آئي ايم ايف کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ حکومت نے بدھ کے روز اعلان کيا ہے کہ ملک کي معيشت کو بچانے کے لئے کفايت شعاري کي پاليسيوں پر عمل در آمد کے علاوہ کوئي راستہ نہيں ہے اور اسي لئے سرکاري کارکنوں کي تنخواہوں اور سہولتوں ميں مزيد کمي ، اداروں کے فاضل کارکنوں کے اخراج ميں تيزي ، رہائشي مکانات کے رقبے کے مطابق ٹيکس لينے اور اسي طرح کے ديگر ضروري اقدامات پر مبني مزيد شديد کفايت شعاري کي پاليسيوں کا اعلان جلد ہي کيا جائے گا.
.......

/169